سب سے بڑی غلط فہمی جس میں انسان مبتلا رہتا ہے، وہ یہ ہے کہ اسے یہ خوشی کسی دوسرے (other) سے حاصل ہو گی، بھلے شخص ہو یا شیء۔ انسان کو دنیا میں ایک ہی شیء خوش کر سکتی ہے یا خوش رکھ سکتی ہے، اور وہ انسان خود ہے۔ خوشی کوئی سے باہر انڈیلی جانے والی شیء ہے، بلکہ یہ تو انسان کے اندر سے پھوٹتی ہے۔ تو جو لوگ دوسروں سے خوشی حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں، ان کی خوشی بہت عارضی ثابت ہوتی ہے اور جو اپنے آپ سے خوش رہنا سیکھ جاتے ہیں، یہ...
خیال ہی خیال میں اپنے محبوب یا عاشق کے ساتھ سیکس یا رومانس کے مسئلے کو دیکھنے کے دو تناظر ہیں؛ ایک نفسیاتی اور دوسرا مذہبی۔ کل ہم نے نفسیاتی تناظر میں کچھ گفتگو کی تھی اور آج مذہبی پہلو سے کچھ عرض کریں گے۔ اصل قاعدہ تو یہی ہے کہ گناہ کا خیال گناہ نہیں ہے اور اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے جیسا کہ متفق علیہ روایت میں ہے: إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنفُسَهَا مَا لَمْ يَتَكَلَّمُوا أَوْ يَعمَلُوا بِهِ ترجمہ: میری امت سے ان تمام خیالات کو معاف کر دیا گیا ہے...
یہ بہت اہم سوال ہے کہ قرآن مجید کے نزدیک تہذیبوں کے عروج وزوال کے پیچھے کارفرما اصول مادی ہیں یا ایمانی؟ یعنی ایک تہذیب مادی اصولوں سے دنیا میں عروج پاتی ہے یا ایمانی بنیادوں سے؟ اس سوال کے جواب میں روایتی اور جدیدیت پسند طبقات دو انتہاؤں پر کھڑے ہیں۔روایتی طبقے کے نزدیک کسی بھی مسلم تہذیب کے عروج کے لیے اتنا کافی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایمانی اور اخلاقی اعتبار سے بلند کر لے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ تم ہی غالب رہو گے بشرطیکہ تم مومن ہو۔ اس بیانیے کے مطابق اگر...
بہت سے مرد اور خواتین اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مسائل پوچھتے ہیں تو ان کی کاؤنسلنگ سے بعض اوقات احساس پیدا ہوتا ہے کہ اپنے مشاہدے اور تجربات کی روشنی میں ازدواجی زندگی کے مسائل اور حل پر کچھ نہ کچھ تھیورائزیشن کر سکتا ہوں۔ فرائیڈ وغیرہ نے بھی کون سی سائیکالوجی پڑھی تھی لیکن انہوں نے اپنے کلائينٹس کے کیس اسٹڈیز کے مطالعے سے سائیکالوجی کے ایک اسکول آف تھاٹ کی بنیاد ضرور رکھ دی۔ اور فی زمانہ یہ کام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ سائیکالوجی میں بھی اصلاً تخلیقی کام یہی ہے۔ لوگوں کے رویوں...
خاندان کے ادارے کو دو باتوں سے مضبوط کیا جا سکتا ہے؛ ایک یہ کہ میاں بیوی کو اپنے حقوق اور فرائض rights and responsibilities کا شعور حاصل ہو۔ اور دوسرا یہ کہ ان میں تقوی اور اللہ کا ڈر موجود ہو۔ جب تک ایک دوسرے کے حقوق اور فرائض کا علم نہیں ہو گا تو ان کی ادائیگی میں کوتاہی ہوتی رہے گی لہذا اختلاف نہ صرف پیدا ہوں گے بلکہ بڑھتے چلے جائیں گے۔ اور اگر ایک دوسرے کے حقوق وفرائض کا تو علم ہے لیکن اللہ کا ڈر اور خوف موجود نہیں ہے تو ایسی صورت میں...