• استغاثہ کے مسئلہ میں بریلوی علماء کی دلیل کا تجزیہ

    ہمارے فاضل دوست جناب زاہد صدیق مغل صاحب نے فوت شدگان یا غیر حاضر انبیاء اور اولیاء اللہ سے، پریشانی میں مدد مانگنے اور مشکل میں ان کی دہائی دینے کے بارے، بریلوی علماء کا موقف اپنی فیس بک وال پر کچھ ان الفاظ میں نقل کیا ہے: ”جو مسلمان اللہ کے سواء کسی کو مستحق عبادت قرار نہ دیتا ہو، اور نہ اولیاء کو متصرف بالذات سمجھتا ہو، نہ انکو تصور میں مستقل سمجھتا ہو بلکہ یہ سمجھتا ہو کہ اولیاء کرام اللہ کی دی ہوئی قدرت اور اسکے اذن سے تصرف کرتے ہیں اور اسی عقیدے کے ساتھ...


  • داڑھی والے ملحد اور بے داڑھی کے مومن

    پروردگار! ہمیں داڑھی والے ملحدوں کی صحبت سے بچا اور بے داڑھی مومنوں کی محبت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین۔اس جملے کو سادہ سمجھ کر تبصرہ نہ کریں، اس میں بہت گہرائیاں اور وسعتیں ہیں۔ ایک دو کی طرف اشارہ کیے دیتا ہو کہ اللہ نہ کرے کہ مستقبل قریب میں داڑھی والے مسلمان امت کو لعن طعن کرنے اور کوسنے کا مذہبی فریضہ سر انجام دے رہے ہوں اور امت اپنے حق میں آواز بلند کرنے والوں کے لیے بے داڑھی والوں کی راہ دیکھ رہی ہو۔ اور داڑھی رکھنے سے کوئی مومن تھوڑا بن جاتا ہے، داڑھی...


  • رمضان ٹرانسمیشن کا نام تبدیل ہونا چاہیے

    دوست کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر جو کچھ دکھایا جا رہا ہے، اس کے لیے ”رمضان“ کا لفظ استعمال کرنا اس کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہو سکتا ہے لہذا ایسی آواز اٹھانی چاہیے کہ پیمرا رمضان کے نام پر کیے جانے والے ان تماشا پروگرامات کے نام تبدیل کرنے کے لیے چینلز کو مجبور کرے۔ یہ تجویز بہت عمدہ ہے، اب یہ تو ممکن نہیں ہے کہ سرکس والے اپنی سرکس بند کر دیں، کہ انہوں نے بھی تو کچھ کمانا اور کھانا ہے لیکن انھیں کم از کم یہ تو کہا جا...


  • رمضان اچھا کیسے گزاریں؟

    استقبال رمضان یعنی رمضان کا استقبال کرنا اللہ کے رسول ﷐ کی سنتوں میں سے ایک سنت ہے۔ استقبال رمضان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی اس کے استقبال میں پٹاخے اور فائرنگ شروع کر دی جائے بلکہ اس کے استقبال کا مطلب یہ ہے کہ رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری کی جائے، رمضان سے پہلے رمضان کی فکر جائے، رمضان سے پہلے رمضان گزارنے کی پلاننگ کی جائے۔ اللہ کے رسول ﷐ کے بارے میں روایات میں ملتا ہے کہ آپ رمضان کے مہینے کے بعد سب سے زیادہ روزے شعبان کے...


  • تراویح میں مصحف ہاتھ میں لے کر تلاوت کرنا

    دوست کا سوال ہے کہ میں حافظ قرآن نہیں ہوں لیکن قیام اللیل میں لمبے قیام کو جی چاہتا ہے تو کیا میں تہجد کی نماز میں مصحف ہاتھ میں لے کر قرآن مجید کا پارہ تلاوت کر سکتا ہوں؟ جواب: شافعیہ اور حنابلہ کے ہاں معتمد قول یہی ہے کہ امام ہو یا مقتدی، وہ فرض میں بھی اور نفل نماز میں بھی، مصحف سے قراءت کر سکتے ہیں۔ مالکیہ نے فرض اور نفل میں تقسیم کی ہے اور فرض میں مصحف سے قراءت کو مکروہ کہا ہے جبکہ نوافل میں اسے جائز کہا ہے۔ اس کے برعکس حنفیہ...