• حالت حیض میں عورت کو روزہ رکھنا چاہیے از قاری حنیف ڈار

    قاری حنیف ڈار کو ہر سال یہ شوق چراتا ہے کہ وہ یہ پوسٹ لگائیں کہ حالت حیض میں عورتوں کو روزہ رکھنا چاہیے۔ قاری حنیف ڈار کا کہنا ہے کہ حیض چونکہ بیماری ہی کی ایک قسم ہے لہذا جس طرح بیمار شخص کو یہ رخصت ہے کہ وہ دوسرے دنوں میں قضا کر لے تو اسی طرح حائضہ کو بھی یہ رخصت ہے کہ وہ دوسرے دنوں میں قضا کر لے۔ اور جس طرح بیمار اور مسافر اگر چاہے تو روزہ رکھ سکتے ہیں، اسی طرح حائضہ بھی اگر چاہے تو روزہ رکھ سکتی ہے۔ تو ان کی...


  • گھر میں جمعہ کی نماز کروانا

    بعض دوست پوچھ رہے ہیں کہ وہ گھر میں جمعہ کی نماز کروانا چاہتے ہیں کہ مساجد میں جانے سے منع کیا گیا ہے تو کیا یہ درست ہے؟ جواب: مجھے نہیں معلوم کہ سندھ اور خیبر پختون خواہ میں مساجد کی کیا صورت حال ہے، کیا انہیں جمعہ کی نماز کے لیے بند کر دیا گیا ہے، یا وہاں بھی پنجاب کی طرح کی صورت حال ہے کہ مساجد کھلی ہیں لیکن وہاں جماعت اور جمعہ کی نماز میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی یا جمعہ اور جماعت کی نماز کو محدود رکھنے اور احتیاطی...


  • شیخ ابن عربی کا تصور ختم نبوت: کتابچے کی اشاعت

    ”ابن عربی کا تصور ختم نبوت“ ان تحریروں کا مجموعہ ہے جو پہلے پہل فیس بک ٹائم لائن پر شیئر کی گئی تھیں۔ انہیں ضروری ایڈیٹنگ اور کچھ اضافوں کے بعد ایک کتابچے کی صورت پبلش کیا جا رہا ہے۔ یہ کتابچہ ہماری نئی کتاب ”مقالات“ کا ایک باب بھی ہے لہذا اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اسے علیحدہ سے بھی شائع کیا جا رہا ہے ۔ شیخ ابن عربی کے تصور توحید یا وحدت الوجود پر تو بہت کام ہوا ہے لیکن ان کے تصور ختم نبوت پر کوئی کام موجود نہیں ہے۔ تو اس کمی کو...


  • کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی: اس حدیث کا کیا مفہوم ہے؟

    دوست کا سوال ہے کہ بعض روایات میں یہ کہا گیا ہے کہ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی جبکہ بعض روایات میں مجذوم سے بھاگنے کا حکم ہے تو یہ کیا معاملہ ہے؟ جواب: امر واقعہ یہی ہے کہ بہت سی احادیث کا معنی ومفہوم کورونا کی وبائی مرض میں جس طرح سے سمجھ آ رہا ہے، پہلے نہیں سمجھ آ رہا تھا۔ اس کی وجہ شاید یہی ہے کہ ان احادیث کا تعلق بعض مخصوص حالات یا کیفیات سے تھا لہذا جبکہ وہ حالات اور کیفیات کا سامنا ہی نہیں تھا تو وہ احادیث بھی صحیح طور سمجھ نہ...


  • کیا کورونا کی وبا سے مرنے والا شہید ہے ؟

    دوست کا سوال ہے کہ کیا کورونا کی وبا سے مرنے والا شہید ہے؟ جواب: صحیح بخاری کی ایک روایت میں آتا ہے کہ جو شخص طاعون کی وبا کی لپیٹ میں آ گیا لیکن وبا پھیلنے کے بعد وہ اپنے شہر میں ہی ٹھہرا رہا، صبر سے کام لیا، اور اس آزمائش پر اللہ سے اجر کی امید رکھی، اور تقدیر پر بھروسا کیا، تو ایسا شخص اگر اس وبا سے فوت ہو گیا تو اسے آخرت میں شہید کا اجر ملے گا۔ صحیح بخاری کی ایک اور روایت میں ہے کہ طاعون بندہ مومن کے لیے شہادت ہے۔...