صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ نے ایک انصاری عورت کو کہا کہ آپ ہمارے ساتھ حج پر کیوں نہیں جا رہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس دو اونٹ ہیں؛ ایک پر میرا بیٹا اور اس کے والد حج کے لیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرا اونٹ ہمارے گھر کا پانی ڈھونے کے لیے استعمال ہوتا ہے [لہذا میرے لیے حج ممکن نہیں ہے]۔ تو آپ نے کہا کہ جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کہ رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے۔ صحیح مسلم کی روایت میں یہ...
بہت سے لوگوں کی نفسیاتی حالت اور اس کے اسباب کا تجزیہ کرنے کے بعد بندہ اس نتیجے تک پہنچتا ہے کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے نفسیاتی مسائل کا سبب پورن ایڈکشن یعنی فحش ویڈیوز کا دیکھنا ہے۔ اس کے نتیجے میں مشت زنی (masturbation) ہوتی ہے۔ اور پھر اس کی عادت اور لت پڑ جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان کے دل ودماغ پر شیطان قابض ہو جاتا ہے یعنی انسان کا دل ودماغ اس کے اپنے کنٹرول میں نہیں رہ جاتا ہے اور اسے سمجھ نہیں آتی ہے کہ...
اہل حدیث دوست کثرت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ بریلوی امام کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ تو اس بارے اہل حدیث مسلک کے علماء کا اختلاف ہے؛ بعض جائز کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں جائز نہیں ہے۔ اسی طرح کا اختلاف بریلوی اور دیوبندی علماء کے فتاوی میں بھی مل جاتا ہے کہ وہ بھی ایک دوسرے کے پیچھے یا اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنے اور نہ پڑھنے میں ایسا ہی اختلاف رکھتے ہیں کہ کچھ جائز کہتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ جائز نہیں ہے۔ اور کچھ بریلوی حضرات تو حرمین میں جا...
پس منظر کی موسیقی یعنی بیک گراؤنڈ میوزک کے بارے دو طرح کے سوالات موصول ہوتے ہیں؛ ایک یہ کہ اس کا سننا حرام ہے یا نہیں؟ اور دوسرا یہ کہ اس کا استعمال کیسا ہے؟ جہاں تک پہلے سوال کا تعلق ہے تو یہ حرام نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میوزک کا استماع حرام ہے نہ کہ سماع یعنی غور سے سننا حرام ہے جبکہ کان میں پڑنا حرام نہیں ہے۔ استماع سے مراد یہ ہے کہ جب آپ توجہ سے میوزک سنیں تو یہ سننا جائز نہیں ہے لیکن اگر آپ کا ارادہ میوزک سننے...
علی مرزا نے اپنے مخالفین کے بارے جو بازاری زبان استعمال کی ہے، اس کا نتیجہ ہے کہ اب اس کے بارے گفتگو کرتے ہوئے بہت سے لوگ اسی کے انداز میں اسے جواب دیتے ہیں۔ اس سے علی مرزا صاحب کے محبین کو دین یاد آ جاتا ہے اور اعلی اخلاق کی تعلیمات بھی۔ حالانکہ ہمارے دین نے جو اخلاقی نظام ہمیں دیا ہے، اس میں یہ بالکل جائز ہے کہ جب کوئی کسی کو برا بھلا کہے، لعن طعن کرے، گالی دے تو اسے جواب میں ویسا ہی برا بھلا کہنا، لعن طعن کرنا اور گالی دینا جائز...