• او۔سی۔ڈی (OCD) کا علاج کیسے کریں؟

    او۔سی۔ڈی obsessive compulsive disorder کے بارے ایک بات تو ذہن میں بٹھا لینی چاہیے کہ یہ کوئی نیوراتی اختلال neurological disorder نہیں ہے کہ اس کے لیے میڈیسن لی جائیں۔ لہذا بیماری کے علاج کے لیے میڈیسن لینا درست نہیں ہے تو سائیکیٹرسٹ سے بچ کر رہیں۔ ہماری نظر میں یہ ایک ذہنی اختلال psychological disorder ہے کہ جس کے لیے کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے۔ سائیکالوجی میں اس کے علاج کے لیے فیملی تھیراپی، گروپ تھیراپی، سی۔بی۔ٹی cognitive behavior therapy اور ای۔آر۔پی exposure response prevention وغیرہ استعمال کی جاتی ہے لیکن ہمیں اس وقت اسلامی تناظر میں اس موضوع پر...


  • کیا حنفی علماء کے نزدیک مزارات کے لیے دیا گیا مال، مال حرام نہیں ہے؟

    حنفی دوست کا کہنا ہے کہ یہ فتوی تو آپ دے رہے ہیں کہ مزارات کے لیے دیا گیا مال، مال حرام ہے اور وما اھل بہ لغیر اللہ میں شامل ہے۔ اور کس عالم دین نے یہ بات کی ہے؟ جواب: امر واقعہ یہ ہے کہ اب احناف کی اکثریت ہر مسئلے کو بس اہل حدیث کے رد عمل میں جائز ناجائز قرار دینے میں لگی ہے یعنی انہوں نے اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لی ہے کہ ان کے مسلک میں حق بات وہی ہو گی کہ جو اہل حدیث کہہ رہے ہیں، اس کے خلاف کہہ...


  • مزارات کی تجوری سے مال اڑانے کا شرعی حکم

    دوست کا سوال ہے کہ اکثر مزارات پر ایک چندہ باکس یا تجوری موجود ہوتی ہے کہ جس میں لوگ پیسے ڈالتے ہیں۔ تو کیا ایسی رقم اٹھا لینا شرعا چوری کہلاتا ہے؟ جواب: یہ مال اٹھانا ہر گز چوری میں داخل نہیں ہے بلکہ مسکین اور فقیر کے لیے ایسے مال اور اشیاء کو اٹھا کر اپنے استعمال میں لانا بالکل جائز ہے جیسا کہ چندے کے پیسوں سے کھانا کھا لیا یا مزار کی چادر سے اپنا جسم ڈھانپ لیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مال کا شرعا کوئی مالک نہیں ہے۔ ہمیں یاد ہے کہ...


  • مزارات سے حاصل ہونے والی آمدن کا حساب کتاب

    پاکستان میں مزرات دو قسم پر ہیں؛ ایک وہ جو محکمہ اوقاف کے تحت ہیں جو کہ کم ہیں اور دوسرے وہ نجی یعنی ذاتی ہیں اور یہ زیادہ ہیں۔ تو جو مزارات تو نجی ہیں، ان کی آمدن حضرت گدی نشین کی جیب میں جاتی ہے اور ملک کے اکثر وبیشتر، خاص طور پسماندہ علاقوں کے مزارات ایسے ہی ہیں۔ اور اس آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے، نہ ہی اس کا کبھی سوال کیا گیا ہے۔ یہ آمدن بھی اربوں میں ہے۔ دوسرا وہ مزارات جو محکمہ اوقاف کے تابع ہیں تو ان کی آمدن بھی اربوں...


  • جرابوں پر مسح کرنے کے بارے فقہاء کا موقف

    دوست کا سوال ہے کہ جرابوں پر مسح کرنے کے بارے فقہاء کا موقف کیا ہے؟ جواب: جرابوں پر مسح کرنے کے سب فقہاء قائل ہیں جیسا کہ اہل علم نے بیان کیا ہے۔ اور ہم اگر فقہاء سے بھی پیچھے چلیں جائیں یعنی صحابہ کرام ﷡ تک تو امام ابن حزم اور امام ابن قدامہ نے تو اس بارے صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے کہ صحابہ میں سے کسی کا بھی جرابوں پر مسح کے حوالے سے اختلاف نقل نہیں ہوا ہے۔ البتہ فقہاء میں اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ کون سی جرابوں پر مسح ہو...