• خواب، علامت اور رمز

    بعض خواب بہت واضح ہوتے ہیں، بالکل عیاں (explicit) اور واضح کہ جن کی تعبیر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، جیسا کہ اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہے، تو طلاق کا معنی بالکل واضح ہے اور وہ جدائی اور مفارقت (separation) ہے لہذا اس خواب کی تعبیر یہی ہے کہ میاں بیوی میں جدائی ہو جائے گی۔ البتہ یہاں یہ امکان ہے کہ یہ خواب، خواب دیکھنے والے کی نفسی کیفیت ہو یعنی اس کی اپنی بیوی سے لڑائی چل رہی ہو اور وہ اسے طلاق دینے کا سوچ...


  • خوابوں اور جانوروں کا باہمی تعلق

    ایک دوست نے پوچھا ہے کہ اگر خواب میں گھوڑا دیکھے کہ جس نے اسے کاٹا ہو، جس سے اس کے جسم سے خون نکلے، اور وہ گھوڑا اس کے کندھوں پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا ہو۔ جواب: اس گھوڑے سے مراد نفس کا منہ زور گھوڑا ہے جو خواب دیکھنے والے پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور اس کے کاٹنے سے مراد نفس کا اس انسان کا نقصان کرنا ہے۔ خواب دیکھنے والے کو ضبط نفس (self-control) کی طرف توجہ دینی چاہیے ورنہ نفس زیادہ دینی اور روحانی نقصان کر سکتا ہے۔ اچھی بات...


  • کالے جادو کے علاج کا طریق کار

    بہت سے دوست احباب نے، پاکستان سے بھی اور بیرون ملک سے بھی، رقیہ شرعیہ آڈیو یا تحریری صورت میں مانگا ہے۔ تمام رقیات شرعیہ، آڈیو اور تحریری، کو فٹ نوٹس میں شیئر کر رہا ہوں۔ ان رقیات شرعیہ کے ذریعے آپ اپنے مرض کا علاج بھی کر سکتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کا بھی۔ یہ فائلز کسی بھی قسم کے کالے جادو کے علاج میں اپنا علاج آپ کرنے اور خود انحصاری کی صلاحیت پیدا کر دیں گی، ان شاء اللہ عزوجل۔ پہلی فائل کا نام قاری شفیق صاحب دم ہے۔ یہ دم قرآن مجید کی منتخب آیات...


  • بار بار آنے والے خوابوں کی وجوہات اور تعبیر

    ہمارے خواب کے تین میں سے کوئی ایک مصدر (origin) ہو سکتا ہے؛ شیطان، فرشتہ یا نفس۔ خواب یا تو شیطان کا وسوسہ ہوتا ہے یا فرشتے کا الہام یا نفس کی کار ستانی۔ بار بار اور تکرار سے آنے والے خواب فرشتے کی طرف سے عموما نہیں ہوتے بلکہ یا تو نفس کی طرف سے ہوتے ہیں یا پھر شیطان کی طرف سے۔ کچھ مکرر خوابوں repeated dreams میں تو فرق کرنا آسان ہے کہ وہ نفس کی طرف سے ہیں یا شیطان کی طرف سے جیسا کہ اگر تو مکرر خواب ڈراؤنے یا فحش ہیں مثلاً خواب میں...


  • آسیب، اولاد، رشتے، کاروبار، بیماری، ہلاکت کے جادو کے لیے رقیہ شرعیہ

    آسیب اور جادو کے جن میں فرق ہوتا ہے۔ آسیب سے مراد وہ جن ہے جو کسی وجہ سے آپ کے ساتھ متعلق ہو گیا مثلا ًوہ آپ کے اس آبائی گھر میں تھا کہ جہاں آپ کی پیدائش ہوئی، پلے بڑھے، تو وہ آپ سے متعلق ہو گیا یا کہیں سفر میں آپ سے متعلق ہو گیا۔ اس کے متعلق ہونے کی دو صورتیں ہوتی ہیں؛ یا تو اسے آپ سے محبت ہو گئی ہو اور یہ عموماً جنس مخالف سے ہوتی ہے۔ ایسا عاشق جن آپ کی شادی میں رکاوٹ بنتا ہے یعنی آپ کی شادی نہیں ہونے...