بہت سے دوست احباب نے، پاکستان سے بھی اور بیرون ملک سے بھی، رقیہ شرعیہ آڈیو یا تحریری صورت میں مانگا ہے۔ تمام رقیات شرعیہ، آڈیو اور تحریری، کو فٹ نوٹس میں شیئر کر رہا ہوں۔ ان رقیات شرعیہ کے ذریعے آپ اپنے مرض کا علاج بھی کر سکتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کا بھی۔ یہ فائلز کسی بھی قسم کے کالے جادو کے علاج میں اپنا علاج آپ کرنے اور خود انحصاری کی صلاحیت پیدا کر دیں گی، ان شاء اللہ عزوجل۔
پہلی فائل کا نام
قاری شفیق صاحب دم
ہے۔ یہ دم قرآن مجید کی منتخب آیات اور ادعیہ ماثور پر مشتمل ہے۔ اس دم کو ہینڈ فری لگا کر 63 دن تک صبح وشام سننا ہے۔ اگر دم سنتے وقت سر بھاری ہو جائے، سر میں درد ہو، پٹھے کھچ جائیں، گھبراہٹ طاری ہو، وحشت پیدا ہو، حالت خراب ہو جائے تو ان تمام کیفیات کا مطلب ہے کہ دم اثر کر رہا ہے۔ جب مریض کے دم سننے سے جادوگر کے بھیجے ہوئے جن کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اس تکلیف اور اذیت کو مریض کی طرف واپس پھینکتا ہے لیکن اس کی تکلیف اس سے دس گنا زیادہ ہوتی ہے، جتنی وہ مریض کی طرف واپس پھینک رہا ہوتا ہے۔ اور مریض کی یہ تکلیف دو چار دن بعد کم ہوتی چلی جاتی ہے۔
دم قاری شفیق صاحب: 63 دن صبح شام
دوسری فائل کا نام
سورہ البقرۃ
ہے جو سعد الغامدی صاحب کی آواز میں ہے۔ سورۃ البقرۃ پہلے 21 دن گھر میں اونچی آواز سے لگائیں، روزانہ ایک مرتبہ۔ حدیث میں ہے کہ جس گھر میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت ہو تو اس سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ اگر دوران تلاوت گھر سے عجیب سی بدبو اٹھے تو اس کا مطلب ہے کہ جادو گھر سے نکل رہا ہے۔
سورة البقرة: پہلے 21 دن ایک مرتبہ روزانہ
تیسری فائل
سورۃ طہ
کی ہے جو شیخ اللحیدان کی آواز میں ہے۔ اسے اس سے اگلے 21 دن گھر میں اونچی آواز سے لگانا ہے۔ یہ شرعی دم ایسا ہے کہ اس کے سامنے کسی قسم کا بھی جادو نہیں ٹھہرتا، سب ٹوٹ کر باطل ہو جاتا ہے۔
سورة طہ: دوسرے 21 دن ایک مرتبہ روزانہ
چوتھی فائل شیخ خالد الحبشی صاحب کی
دعاء
ہے۔ اس دعا کو تہجد کے وقت اگلے 21 دن سنیں۔ اس کے نتیجے میں جادوگر اور جادو کروانے والا اگر توبہ نہیں کرے گا تو اللہ عزوجل کی قدرت خاص سے شدید نقصان سے دوچار ہو گا۔ لوگ جادو کروانے والے کی تلاش میں رہتے ہیں حالانکہ جادوگر کو پکڑنا ضروری ہے اور ہمارے ہاں کوئی ایسا قانون ضابطہ موجود نہیں کہ لوگوں کو اس کا یقین ہی نہیں کہ جادو ٹونے سے کسی کی جان بھی لی جا سکتی ہے۔ جان تو قاتل بھی اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں لے سکتا، سبب ہی بنتا ہے تو یہی معاملہ جادوگر کا بھی ہے۔
دعا شیخ خالد الحبشی: تیسرے 21 دن تہجد کے وقت روزانہ
پانچویں اور چھٹی فائل پی ڈی ایف کی ہے جو
منزل
اور
تعوذات
کے نام سے ہیں۔ جادو کے علاج سے صحت یاب ہونے کے بعد اب
منزل
اور
تعوذات
کو صبح وشام ایک مرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں تا کہ آئندہ کے لیے حاسدین اور شیاطین کے شر سے حفاظت رہے۔ مزید بیری کے پتوں، کلونجی، شہد، زیتون کے تیل اور زم زم کے پانی کو بھی دم سننے کے بعد پھونک مار کر استعمال کریں تو جلد شفا ہو گی، ان شاء اللہ عزوجل۔
منزل: روزانہ صبح شام
معوذات: روزانہ صبح شام