• میاں بیوی میں کاؤنسلنگ کی ضرورت

    خاندان کسی بھی معاشرے کی بنیادی اکائی basic unit ہوتا ہے، اگر یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے تو معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔ جس طرح ایک عمارت اینٹوں سے مل کر بنتی ہے تو معاشرہ، خاندانوں سے مل کر بنتا ہے اور خاندان، میاں بیوی سے بنتا ہے۔ لہذا میاں بیوی کا رشتہ کسی بھی معاشرے کی اصلاح اور بگاڑ میں بنیاد کیاینٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ شیطان کا سب سے پسندیدہ گناہ میاں بیوی میں لڑائی کروانا اور جدائی ڈلوانا ہے۔ہر با شعور شخص اس بات کو شدت سے...


  • خوابوں کی اہمیت

    خواب دیکھنا بہت ضروری ہے، جاگتے میں بھی اور سوتے میں بھی۔اور جو خواب نہ دیکھے، وہ صحت مند نہیں، بیمار ہے۔ ٹھیک ہے خوابوں کی دنیا میں رہنا درست نہیں لیکن کبھی کبھی زندہ رہنے کے لیے خوابوں میں رہنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ نہ تو آپ کا ہر خواب جھوٹا ہے اور نہ ہی ہر خواب سچا ہوتا ہے۔ اس لیے یہ رویہ بھی درست نہیں ہے کہ ہر الم غلم خواب کی تعبیر بنانا شروع کر دیں اور یہ بھی درست نہیں ہے کہ ہر اچھے خواب کی نسبت شیطان یا نفس کی طرف کر دیں۔...


  • خواب کی تعبیر میں بنیادی لفظ کی اہمیت

    کسی نے پوچھا ہے کہ اگر کوئی لڑکی خواب میں کسی لڑکے کی آذان سنے اور کئی بار سنے تو کیا تعبیر ہو گی؟ جواب: وہ لڑکا اس لڑکی کی طرف پیغام نکاح بھیجے گا۔ اور نکاح ہونے میں کسی رکاوٹ کی صورت میں ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ نکاح کے لیے کوشش کرے گا۔ خواب میں بنیادی لفظ (key-word) کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ اگر آپ خواب کی صحیح تعبیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بنیادی لفظ اور پھر اس کے بنیادی معانی جو کہ ایک سے زائد ہوتے ہیں، ان تک پہنچیں۔ بنیادی لفظ دراصل خواب...


  • غیر مسنون دَم اور غیر مسنون طریقے سے جادو ٹونے کے علاج کا حکم

    ایسا دم کیا جا سکتا ہے کہ جس کے الفاظ میں شرک نہ ہو جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت ہے: عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كُنَّا نَرْقِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ فَقَالَ:اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقَاكُمْ، لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ شِرْكٌ عوف بن مالک اشجعی ﷜ کہتے ہیں کہ ہم دور جاہلیت میں دم کیا کرتے تھے تو ہم نے رسول ﷐ سے سوال کیا کہ آپ کی اس بارے کیا رائے ہے؟ تو آپ ﷐ نے کہا کہ وہ دم میرے سامنے پیش کرو کہ ایسے دم میں کوئی حرج...


  • توہین رسالت کے الزام کی تحقیق کیسے ہو؟

    اگرچہ ہمارے قانون میں اس کا ایک طریق کار مقرر ہے کہ جب کسی پر توہین کا الزام لگایا جائے تو اس کی تحقیق کیسے ہو؟ لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام الناس کو اب نہ حکومتوں پر اعتماد رہا ہے اور نہ ہی عدالتوں پر۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں بھی یہی کہوں گا کہ توہین کے بعض کیسز میں حکومتوں اور عدالتوں دونوں کی بدنیتی اور تعصب بالکل صاف نظر آ رہا ہوتا ہے کہ جس کی وجہ سے عوام الناس کا اعتماد اب ان سے اٹھ گیا ہے۔ ہمارے ایک دوست عابد حسین صاحب...