• جنات کیسے حاضر ہوتے ہیں

    پچھلے عنوان کا خلاصہ یہ ہے کہ جنات سے مباح امور میں تعاون لینے میں حرج نہیں اور نہ ہی یہ شرک ہے بلکہ یہ جائز ہے جیسا کہ امام ابن تیمیہ ﷫ کی رائے ہے بشرطیکہ جنات کو حاضر بھی ایسے ذریعہ سے کیا جائے جو کہ مباح اور جائز ذریعہ ہو جیسا کہ جادو اور آسیب کے مریض پر قرآن مجید پڑھنے سے جنات حاضر ہو جاتے ہیں اور عامل سے گفتگو کر کے اسے جادو اور آسیب کے بارے تفصیل بتلاتے ہیں۔ البتہ جنات سے مدد لینے کی کچھ صورتیں واقعی میں شرک ہیں جیسا کہ ان...


  • جادو کے علاج میں جنات سے تعاون لینا

    دوست کا سوال ہے کہ کیا جادو کے علاج کے لیے جنات سے تعاون لینا جائز ہے؟ جواب: اکثر سلفی علماء اس کے قائل نہیں ، بعض تو اسے کفراور شرک قرار دیتے ہیں لیکن اس کی ہر صورت کو کفر اورشرک قرار دینا درست نہیں ہے، باقی آپ اس مسئلے میں اختلاف رکھیں، حرج نہیں ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جنات سے مباح امور میں تعاون لینا جائز ہے جیسا کہ امام ابن تیمیہ ﷫ کا مجموع الفتاوی میں یہی موقف ہمارے سامنے آتا ہے۔ مباح امور سے مراد یہ ہے کہ جن امور میں انسانوں سے...


  • کیا جادو ایک نفسیاتی مسئلہ ہے؟

    ایک سوال یا اسے اعتراض سمجھ لیں، یہ ہے کہ جادو وادو کچھ نہیں ہے، بس نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے۔ اور عامل اسے جادو جنات کا مسئلہ بنا لیتا ہے، مسئلہ کمزور عقیدے کا ہے وغیرہ وغیرہ۔ دیکھیں، اس میں شک نہیں کہ بعض اوقات جادو نہیں ہوتا بلکہ وہم ہوتا ہے۔ بعض اوقات مسئلہ نفسیاتی بھی ہو سکتا ہے لیکن ذہنی مسائل میں اکثر کیسز میں پیچھے اصل وجہ جادو ٹونا یا تعویذ گنڈا ہی ہوتا ہے،یا پھر آسیب اور نظر بد ہوتا ہے، یا پھر ہم زاد ہوتا ہے، یا پھر شیطان کا وسوسہ ہوتا ہے، میرا مشاہدہ...


  • زیر ناف کےبال مونڈنےکی حدود

    دوست کا سوال ہے کہ ہم نوجوانوں کو یہ تو معلوم ہے کہ زیر ناف کے بال مونڈنا چاہییں لیکن اکثر کو یہ کنفیوژن رہتی ہے کہ اس کی حدود کیا ہیں کیونکہ یہ کوئی نہیں بتلاتا اور علماء سے یہی سن رکھا ہے کہ شرعی مسئلہ پوچھنے اور بتلانے میں شرم آڑے نہیں آنی چاہیے۔ جواب: زیر ناف کے بال مونڈنا سنن فطرت میں سے ہے یعنی ان سنتوں میں اس کا شمار ہوتا ہے کہ جس کا تعلق انسان کی فطرت سے بھی ہے۔ اور یہ کل ملا کر دس سنتیں ہیں کہ اگر دین میں ان دس...


  • میاں بیوی میں اختلافات کا حل

    دوست نے کہا کہ میاں بیوی کے مابین اختلاف یا لڑائی کہاں نہیں ہے لیکن کہیں یہ تعلق زندگی بھر قائم رہتا ہے اور کہیں مہینوں بلکہ دنوں میں ختم ہو جاتا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب: میاں بیوی کے تعلق کو ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ دھکے کا تعلق ہے۔ یہ دھکے سے چلتا ہے، یہ دھکا شوہر لگا لے یا بیوی۔ آپ کو سوسائٹی میں ایسے خاندان بھی مل جائیں گے کہ شادی کے شروع میں وہ لڑائی ہوئی کہ بیوی کے جہیز کا سامان ٹرک بھر کر واپس میکے پہنچ گیا لیکن...