• طالب علم بنیں، استاذ نہیں

    بہت خوش آئند بات ہے کہ ایک بڑی تعداد قرآن مجید اور احادیث نبویہ کا ترجمے سے مطالعہ کر رہی ہے اور لوگ کتاب وسنت سے جڑ رہے ہیں۔ تو جو لوگ تو قرآن مجید اور احادیث نبویہ کا مطالعہ ایک ترتیب سے کرتے ہیں اور علم حاصل کرنے کی غرض سے کرتے ہیں تو انہیں اس کا واقعی میں فائدہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جنہوں نے قرآن کی کچھ آیات یا چند احادیث کا ترجمہ دیکھ لیا ہے، یا کہیں سے کچھ لیکچرز اصول حدیث یا اصول فقہ پر سن لیے...


  • شام کے بارے ایک خواب: پانچ سال بعد تعبیر سامنے آئی

    ۲۰۱۶ ء میں شام کے بارے ایک خواب دیکھا تھا اور محسوس ہوتا تھا کہ اس کی کوئی حقیقت ہے لیکن تعبیر سمجھ نہ آتی تھی۔ پھر ۲۰۱۸ء میں کچھ حالات ایسے بنے کہ یوں محسوس ہوا کہ اس کی تعبیر واضح ہو جائے لیکن نہیں واضح ہوئی۔ ابھی پچھلے ایک دو ہفتوں میں اس خواب کی تعبیر خوب روشن ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ خواب ملحق امیجز میں موجود ہے۔ خواب میں روس اور امریکہ دونوں کی شکست کی طرف اشارہ تھا۔ روس کی شام میں شکست اور امریکہ کی افغانستان میں۔ روس کی شکست اس کے میدان...


  • کیا شادی شدہ عورت جنت میں اپنا شوہر بدل سکے گی؟

    فقہاء کا اس پر اتفاق ہے کہ وفات کے ساتھ نکاح ختم ہو جاتا ہے۔ اگر نکاح ختم نہ ہو تو عدت کے بعد بیوہ کے لیے شادی کیسے جائز ہو؟ اگر بیوہ سابقہ شوہر کے نکاح میں بھی ہے اور عدت کے بعد اس نے شادی کر لی تو اب اس کے دو خاوند ہو گئے تو یہ درست نہیں ہے لہذا وفات سے نکاح ختم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح شوہر اپنی بیوی کی وفات کے بعد اس کی بہن سے نکاح کر سکتا ہے۔ اگر پہلی بہن سے نکاح ختم نہیں ہوا تو دو بہنوں کو نکاح...


  • روزے کی حالت میں مشت زنی (masturbation) کا کفارہ

    دوست کا سوال ہے کہ اگر روزے کی حالت میں نفس غالب آ جائے اور انسان مشت زنی کر لے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟ جواب: اگر تو روزے کی حالت میں کسی نے اپنی بیوی سے جماع (intercourse) کر لیا تو دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اور دونوں اگر اس عمل کے لیے رضامند تھے تو دونوں اس روزے کی قضاء بھی ادا کریں گے اور اس کا کفارہ بھی دیں گے۔ قضاء تو یہ ہے کہ رمضان کے بعد اس کی جگہ ایک روزہ رکھیں۔ اور کفارہ یہ ہے کہ ایک غلام آزاد کریں یا اس...


  • پی ڈی ایف کتابوں کی شرعی حیثیت: فقہ اسلامی اور معاصر قوانین کے تناظر میں

    اس موضوع پر ہماری فیس بک کی تحریروں کا مجموعہ ہے کہ جنہیں تہذیب و تصحیح کے بعد شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کتابچے کا شان نزول یہ ہے کہ کتاب وسنت ویب سائیٹ اردو زبان میں مذہبی کتب کا سب سے بڑا آن لائن ڈیٹا بیس online database ہے۔ اس ویب سائیٹ پر ہزاروں کتب پی ڈی ایف (pdf) فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کے لیے فری دستیاب ہیں۔ اور قارئین تک اس برقی کتاب (e-book) کو مفت پہنچانے کے لیے ادارے کے لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ تو کتب کی خریداری، ان کو اسکین کرنے کے لیے قیمتی...