ازدواجی مسائل پر وقتا فوقتا لکھتا رہتا ہوں تو میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک رابطہ کرتے رہتے ہیں اور اپنے مسائل میں مشورہ بھی چاہ رہے ہوتے ہیں۔ تو جو سمجھ میں آتا ہے، عرض کر دیتا ہوں۔ لیکن میں اکثر میاں بیوی کو کہتا ہوں کہ اگر مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو دونوں رابطہ کریں اور ایک ساتھ کریں۔ صحیح بات اسی وقت سامنے آتی ہے جب دونوں طرف سے سنی جائے۔ اور مسائل بھی اسی وقت صحیح طور حل ہو پاتے ہیں جب آپ دونوں کو سمجھنے کے بعد دونوں کو ہی کچھ مشورہ ایک...
خوابوں میں ہم جس دنیا کی سیر کرتے ہیں، اس دنیا کی حقیقت کیا ہے؟ کیا وہ ہمارے اپنے نفس کی تخلیق کردہ دنیا ہوتی ہے یا ہم واقعی میں کسی دوسری دنیا parallel world میں پہنچ جاتے ہیں۔ تو بعض اوقات ہم اپنے لا شعور کی دنیا میں ہی گھوم رہے ہوتے ہیں اور جن کرداروں (characters) سے ہماری ملاقات ہوتی ہے، وہ ہمارے لا شعور کے تخلیق کردہ کردارہی ہوتے ہیں اور ایسا ان خوابوں میں ہوتا ہے جو کہ نفسی ہوں۔اور بعض اوقات ہم جن کرداروں سے ملاقات کرتے ہیں، وہ اپنی حقیقت رکھتے ہیں، وہ ہمارے...
یہ زمانہ فتنوں کا زمانہ ہے، آئے دن کسی نہ کسی نئے فتنے کا ظہور ہوتارہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چونکہ اس دنیا کو ’دارالابتلا‘ بنایا ہے، اس لیے یہ تو ممکن نہیں ہے کہ دنیا سے شر بالکل ختم ہو جائے۔ اگر ایک برائی اپنے انجام کوپہنچے گی تو اس کی جگہ دوسری برائی لے لے گی، لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ کسی بھی باطل یاشر کو دوام نہیں بخشتے۔ دوام، ہمیشگی، تسلسل اور بالآخر غلبہ، چاہے وہ دلیل کی بنیاد پر ہو یا قوت کی بنیاد پر، صرف حق ہی کے لیے ہے۔ اُمت...
سہ ماہی حکمت قرآن کے دوشماروں بابت اپریل تا جون ۲۰۰۸ء اور جولائی تا ستمبر ۲۰۰۸ء میں، اہل سُنّت کا تصور سُنّت، کے نام سے ہمارا ایک مضمون دو قسطوں میں شائع ہوا،جس میں اہل سُنّت کے متوازن و معتدل تصورِ سُنّت کو قرآن و سُنّت اور ائمہ سلف کی آراء کی روشنی میں اجاگر کیا گیاتھا۔بہت سے دوست و احباب نے اس مضمون کو سراہا اور بعض شائقین علم کی طرف سے کچھ سوالات بھی موصول ہوئے۔عام طور پر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ چونکہ پاکستان میں حنفی مسلک کی اکثریت ہے لہٰذااہل سُنّت کے تصور سُنّت کے...
رسول اللہ ﷺ کے افعال رسول اللہ ﷺ کے اقوال کی طرح آپ کے افعال بھی ہمارے لیے سنت اور مصدرِ تشریع ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَة حَسَنَة ﴿الاحزاب:۲۱﴾ یقینا تمہارے لیے اللہ کے رسول(ﷺ)میں بہترین اُسوہ موجود ہے ۔ لیکن کیا آپ کا ہر ہر فعل، چاہے دنیا سے متعلق ہو یا دین سے، ہمارے لیے مصدر، ماخذاور سنت کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی اتباع لازمی یا کم ازکم مستحب ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کے صرف وہی افعال ہمارے لیے شریعت یا...