دوست کا سوال ہے کہ آن لائن فتوی ہو سکتا ہے تو باجماعت نماز کیوں نہیں ہو سکتی؟ جواب: سوشل میڈیا پر غامدی صاحب کے حوالے سے ایک رائے کافی گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے یہ کہا ہے کہ ایوان صدر سے جماعت کروائی جائے اور بقیہ لوگ گھروں میں اس جماعت کی نماز کی اقتداء کر لیں۔ اس رائے پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔ بہر حال ابھی ہمارے سامنے غامدی صاحب کا فتوی نہیں آیا ہے۔ جہاں تک نفس مسئلہ کی بات ہے توآن لائن جماعت کی نماز درست نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ...
بعض دوستوں نے یہ سوال پیدا کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے مریض کی وفات ہو جائے اور میت کو غسل دینے یا اس کے کفن دفن یا نماز جنازہ پڑھنے سے وائرس کے پھیلنے کا امکان غالب ہو تو پھر کیا میت کو بغیر نماز جنازہ یا کفن دفن کے جلایا جا سکتا ہے؟ جواب: یہاں کئی ایک سوالات جمع ہیں۔ پہلا سوال تو میت کو غسل دینے کا ہے۔ میت کو غسل دینا واجب اور لازم ہے۔ لیکن اگر غسل دینے سے غسل دینے والوں میں وائرس پھیلنے کا امکان غالب ہو تو غسل کو ترک کیا...
کافی سارے دوستوں نے سوال کیا ہے کہ رات گئے دس ساڑھے دس بجے کورونا وائرس کی وبا اور مصیبت میں اللہ کی مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں سے مساجد سے بے وقت اذانیں کہی گئی ہیں، ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جواب: اذان عبادات میں سے ہے اور عبادات کے بارے اصل اصول یہی ہے کہ ان کی اصل ممانعت ہے الا یہ کہ کوئی نص موجود ہے یعنی ہر عبادت منع ہے سوائے اس عبادت کے کہ جس کے کرنے کی کوئی دلیل موجود ہو۔ تو اس کے لیے دلیل چاہیے کہ رسول...
عبادت میں لذت، کثرتِ عبادت سے نہیں حرام کو چھوڑ دینے سے پیدا ہوتی ہے۔ جو حرام سے جتنا اجتناب کرتا جاتا ہے، اس کی عبادت کی کیفیات اتنی اچھی ہوتی چلی جاتی ہے۔ سو نیکیاں کرنے سے بہتر ہے کہ انسان ایک گناہ چھوڑ دے کہ گناہ چھوڑنے سے حاصل ہونے والی باطنی کیفیات، نیکی کرنے سے حاصل ہونے والی کیفیات سے بہت بلند اور زیادہ ہوتی ہیں۔ اور حرام صرف زنا کرنا ہی نہیں، بدنظری بھی ہے، بھلے سامنے کی عورت ہو یا فلم مووی، ڈرامہ اور اشتہار کی عورت ہو۔ ایک انسان ایک گناہ سے اجتناب کرتا...
خاتون خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر انہیں ماہانہ بہت کم پاکٹ منی دیتے ہیں تو شریعت کا اس بارے کیا حکم ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کو کتنی پاکٹ منی دینی چاہیے۔ جواب: شریعت نے شوہروں پر جو چیز لازم کی ہے، وہ گھر اور بیوی بچوں کا خرچ ہے مثلا بیوی بچوں کو گھر کی سہولت میسر کرنا بھلے کرائے پر ہی ہو۔ نان نفقہ یا راشن کہ جسے ہم گروسری کہتے ہیں، اس کا خرچ اٹھانا۔ تو گھر، کھانے پینے کا سامان اور کپڑا لتا تو ان کا ذکر تو قرآن مجید میں آ...