گناہ سے بچیں کہ ایک گناہ دوسرے گناہ کو پیدا کرتا ہے اور دوسرا گناہ تیسرے گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ فیس بک پر کسی مووی کا دس منٹ کا کلپ دیکھ لیں گے تو پوری مووی دیکھنے کو دل کرے گا۔ یوں یو۔ٹیوب پر پوری مووی دیکھ لیں گے تو دوسرے دن دوسری مووی دیکھنے کو دل کرے گا۔ یوں ہفتہ دو ہفتہ میں موویز دیکھنے کی عادت پڑ جائے گی۔ اور پھر کسی مووی میں کوئی فحش سین دیکھ لیا تو فحش ویڈیوز (pornography) دیکھنے کو دل کرے۔ یوں کوئی فحش سائٹ کھولیں گے، فحش ویڈیوز دیکھیں...
علامہ ابن جوزی نے ایک کتاب لکھی، تلبیس ابلیس کے نام سے، یعنی شیطان کا جال۔ اس کتاب میں انہوں نے مختلف طبقات مثلا علماء، صوفیاء، مجاہدین، قراء وغیرہ کو شیطان کس طرح گمراہ کرتا ہے، اس پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر بہت ہی عمدہ کتاب ہے۔ شیطان کے بارے ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ وہ بہت ذہین ہے یا ایک معاملے میں کم از کم بہت ذہین واقع ہوا ہے اور وہ انسان کو گمراہ کرنے کا معاملہ ہے۔ جیسے عورتیں گھریلو سیاست میں ذہین ہوتی ہیں کہ یہ ان کا میدان ہے تو...
دوست کا سوال ہے کہ کیا مجرم کو پھانسی دینے کے بعد لاش کو لٹکانا جائز ہے؟ کیا اس میں انسانیت کی توہین نہیں ہے؟ جواب: بلاشبہ بعض جرائم انسانیت کے خلاف اس قدر غلیظ اور نجس اقدام شمار ہوتے ہیں کہ ان کی سزا کے طور مجرم کی لاش کو عبرت کے لیے لٹکایا جا سکتا ہے لیکن یہ جرم کی نوعیت پر منحصر ہے۔ مورخین کے بقول سولی دینے یعنی لٹکانے کے طریقے کو اہل فارس نے چار پانچ سو سال قبل مسیح میں ایجاد کیا تھا۔ پھر رومیوں کے ہاں باغیوں کو سزا دینے کے لیے یہ...
سب سے پہلے تو آپ کے پاس خوش ہونے کو ایک دھڑکتا دل ہے۔ اور یقین مانیے کہ اس سے زیادہ خوش ہونے کے لیے کچھ چاہیے بھی نہیں۔ مجھے تو وہ ستر سالہ رکشہ ڈرائیور نہیں بھولتا کہ جس کا رکشہ سڑک پر رواں دواں تھا، وہ اسکول کے بچوں کو ڈھو رہا تھا، اس کے ارد گرد نئی گاڑیوں میں ڈرائیونگ سیٹس پر بیٹھے چہروں پر اداسی کے بادل چھائے تھے، وہ سب ٹینس نظر آ رہے تھے جبکہ وہ اس عمر میں بھی قہقے لگا رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ اس کے پاس خوش ہونے کو...
بہت سے دوست مدرسہ ڈسکورسز کے بارے پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کی اس بارے کیا رائے ہے؟ فی الحال تو اس بارے ڈاکٹر ابصار احمد صاحب کا ایک وقیع مضمون شیئر کر رہا ہوں کہ جس میں انہوں نے اپنے تبصرے کے ساتھ ساتھ مدرسہ ڈسکورسز پر روایتی حلقے کی طرف سے ہونے والی اب تک کی تنقیدات کا خلاصہ بھی جمع کر دیا ہے۔ یہ روایتی حلقے کی طرف سے مدرسہ ڈسکورسز پر اب تک ہونے والی بہترین نقد ہے۔ فکر کی پختگی وثبات اور انداز تحریر کی سلاست وروانی دونوں ہی بہت عمدہ ہیں۔ ڈاکٹر ابصار احمد...