بہت سے دوست مدرسہ ڈسکورسز کے بارے پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کی اس بارے کیا رائے ہے؟ فی الحال تو اس بارے ڈاکٹر ابصار احمد صاحب کا ایک وقیع مضمون شیئر کر رہا ہوں کہ جس میں انہوں نے اپنے تبصرے کے ساتھ ساتھ مدرسہ ڈسکورسز پر روایتی حلقے کی طرف سے ہونے والی اب تک کی تنقیدات کا خلاصہ بھی جمع کر دیا ہے۔ یہ روایتی حلقے کی طرف سے مدرسہ ڈسکورسز پر اب تک ہونے والی بہترین نقد ہے۔ فکر کی پختگی وثبات اور انداز تحریر کی سلاست وروانی دونوں ہی بہت عمدہ ہیں۔ ڈاکٹر ابصار احمد صاحب، ڈاکٹر اسرار احمد ﷫ کے چھوٹے بھائی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی کے فلاسفی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین رہے ہیں۔

ڈاوٴنلوڈ