روایت اور جدیدیت

قسط ۱۹، فراحی مکتب فکر پر حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کا انٹرویو

حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے مکتب فراہی پر کافی کام کیا ہے۔ دفاع حدیث انسائیکلو پیڈیا کے پروگرام کے تحت انہوں نے مولانا حمید الدین فراہی، مولانا امین احسن اصلاحی اور جاوید احمد غامدی صاحب تینوں کے تفسیر اور حدیث کے بارے نظریات کا ناقدانہ جائزہ لیا ہے۔ اس پروگرام میں مولانا کی کتاب 'مولانا امین احسن اصلاحی: اپنے حدیثی و تفسیری نظریات کی روشنی میں' کے بارے ان سے کچھ سوالات کیے گئے ہیں۔ حافظ صاحب، مکتب فراہی کے ایک بڑے ناقد ہیں۔ اگرچہ ان کی نقد کو بعض لوگ یہ کہہ کر کہ حافظ صاحب کے لب ولہجے میں سختی بہت ہے، گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تو لب ولہجے کی سختی کو ہم مان لیتے ہیں لیکن وہ لب ولہجے کی سختی کل کتاب کے الفاظ میں کبھی ایک فی صد بھی نہیں ہوتی لیکن اس کی وجہ سے تمام نقد کا ہی انکار کرنا کہ وہ لب ولہجے کی سختی سے غیر متعلق ہو گئی ہے، خود ایک الاجیکل سی بات ہے۔ لب ولہجے کی سختی کا تعلق کسی تحقیق کی پری زینٹیشن سے ہے، تو اس میں کمی ہے، تو بہتری آنی چاہیے، اس میں کسی کو کیا اختلاف ہو سکتا ہے۔




پلے لسٹ