الحکمہ انسٹی ٹیوٹ کے تحت اسلامی قانون وراثت کو تین ویڈیو لیکچرز کی صورت میں ریکارڈ کروایا ہے۔ ایل۔ایل۔بی (LLB) کے ایک اسٹوڈنٹ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان کا ایک پیپر اسلامی قانون وارثت (Islamic Law of Inheritance) پر بھی ہوتا ہے تو اس بارے میں کچھ لیکچرز ریکارڈ کروا دیے جائیں۔ تو اسلامی قانون وراثت کوئی لمبا چوڑا قانون نہیں ہے، مختصر سا قانون ہے۔ اور اس میں اہل سنت والجماعت میں فقہی اختلافات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لہذا تین لیکچرز کی صورت میں اس قانون کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ ان لیکچرز میں جائیداد میں ورثاء کے حصوں کو عملی مثالوں کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے تا کہ سمجھنے میں آسانی رہے۔