• غیر شرعی فقہی حیلوں میں ملوث مدارس پر زکوۃ خرچ کرنا

    ایک دوست نے سوال کیا کہ انہیں ایک سال پہلے پنشن میں کوئی دس بارہ لاکھ روپے ملے اور اب ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے اور انہی پیسوں سے گزارہ چل رہا ہے جو کہ تیزی سے کم ہو رہے ہیں، تو کیا ایسے میں ان پر زکوۃ دینا فرض ہے جبکہ زکوۃ بھی تقریباً25 ہزار بن رہی ہے؟ میں نے کہا زکوۃ تو فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے ایک حیلہ (trick) بتلایا ہے، آپ کی اس بارے رائے درکار ہے۔ میں نے کہا کہ جی! عرض کریں۔ انہوں نے ایک بہت بڑی جامعہ...


  • خواب میں دانتوں کا گرنا، زلزلے اور قیامت برپا دیکھنا اور اس کی تعبیر

    اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ خواب میں ان کے دانت گر رہے ہوتے ہیں تو اس کی کیا تعبیر ہے۔ یہ ایک یونیورسل خواب ہے۔ یونیورسل خواب وہ ہوتا ہے کہ جسے ہر قوم، نسل اور مذہب کے لوگ دیکھتے ہوں۔ ایسے خوابوں کا تعلق عموما انسان کی نفسی کیفیت سے ہوتا ہے۔ متقدمین نے عام طور خواب کی تعبیر میں نفسی کیفیتوں کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جیسا کہ اس قسم کے خوابوں کی تعبیر سے مراد رشتہ داروں کا فوت ہونا لیا جاتا ہے۔ اور پھر ہر دانت اوپر والا ہو یا نیچے والا، اس سے انہوں...


  • جرابوں پر مسح کرنے کے بارے فقہاء کا موقف

    دوست کا سوال ہے کہ جرابوں پر مسح کرنے کے بارے فقہاء کا موقف کیا ہے؟ جواب: جرابوں پر مسح کرنے کے سب فقہاء قائل ہیں جیسا کہ اہل علم نے بیان کیا ہے۔ اور ہم اگر فقہاء سے بھی پیچھے چلیں جائیں یعنی صحابہ کرام ﷡ تک تو امام ابن حزم اور امام ابن قدامہ نے تو اس بارے صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے کہ صحابہ میں سے کسی کا بھی جرابوں پر مسح کے حوالے سے اختلاف نقل نہیں ہوا ہے۔ البتہ فقہاء میں اس بارے میں اختلاف ہو گیا کہ کون سی جرابوں پر مسح ہو...


  • ہیروں اور نقدی پر زکوۃ

    دوست نے سوال کیا ہے کہ مالکن کے پاس چار کروڑ کے ہیرے ہیں اور اس کے گھر میں کام کرنے والی خادمہ کے پاس چالیس ہزار روپے ہیں جو اس نے دو ہزار کی کمیٹی ڈال کر جمع کیے تھے، دونوں پر ایک سال گزر چکا، تو مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ مالکن پر زکوۃ نہیں ہے کہ فقہاء کے نزدیک ہیروں اور قیمتی پتھروں پر کوئی زکوۃ نہیں ہے اور خادمہ پر زکوۃ فرض ہے کہ خادمہ ”صاحب نصاب“ ہے کہ اس کے پاس اتنی رقم ہے جو 52.5 تولے چاندی کے برابر ہے۔ اس بارے آپ...


  • ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر حوآب کے کتوں کا بھونکنا

    دوست کا سوال ہے کہ مسند احمد کی اس روایت کے بارے میں کیا رائے ہے کہ جس میں ام المومنین عائشہ ﷞ پر حوآب کے کتوں کے بھونکنے کا تذکرہ ہے ؟ جواب: مسند احمد کی روایت میں ہے کہ قیس بن ابی حازم ﷫ کہتے ہیں کہ ام المومنین عائشہ ﷞ جب رات کے وقت بنو عامر کے چشمے پر پہنچیں تو کتے بھونکنے لگے۔ ام المومنین ﷞ نے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے؟ انہیں بتلایا گیا کہ یہ حوآب کا چشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واپس جانا چاہیے۔ ان کے بعض ساتھیوں نے...