• میرے صحابہ میں بارہ منافق ہیں

    بہت سے دوست سوال کر رہے ہیں کہ انجینیئر محمد علی مرزا کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں وہ صحیح مسلم کی ایک روایت بیان کر رہا ہے کہ اللہ کے رسول ﷐ نے فرمایا کہ میرے صحابہ میں بارہ منافق ہیں کہ جن میں سے آٹھ جنت میں اس وقت تک داخل نہ ہوں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے سے نہ داخل ہو جائے اور وہ آٹھ پھوڑے کی بیماری سے مریں گے۔ اور اس روایت کے بیان کرنے کے بعد اشارتا کنایتا صحابہ پر طعن کرتے ہوئے کہتا ہے کہ...


  • جذبات کی زبان

    عورت کے کمیونیکیشن ٹولز میں سے اہم ترین ”جذبات“ ہیں۔ اسی لیے آپ دیکھتے ہیں کہ وہ پل بھر میں کیا سے کیا ہو جاتی ہے اور آپ حیران ہی رہ جاتے ہیں کہ لمحوں میں ہو کیا گیا ہے! اگر آپ کو اپنی بیوی سے اچھے طریقے سے چلنا ہے تو عورت کی کمیونیکیشن کے طریقے کو سمجھنا ہو گا۔پس لفظ، لاجک، ریزن، نصیحت، مکالمہ وغیرہ کو ایک طرف رکھو اور جذبات کو ہینڈل اور ڈیل کرنا سیکھو تو یہ تمہیں ہمیشہ تمہاری ہی بیوی لگے گی۔ تو بیوی سے جب اختلاف ہو، اسے سمجھانے کی بے وقوفی نہ...


  • محبت اور انا

    محبت اور انا انسان میں دو قوی ترین جبلتیں ہیں اور انسانی تعلقات کے بناؤ اور بگاڑ میں دونوں ایک ہی وقت میں کارفرما ہوتی ہیں۔ اگر پہلی غالب آ جائے تو رشتہ چل جاتا ہے اور دوسری غلبہ پا لے تو رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ جہاں محبت شدید ہو وہاں انا غالب آ جائے تو انسان درد (pain) لے لیتا ہے اور یہی درد نفسیاتی مسائل کی جڑ ہے۔ اچھی کاؤنسلنگ یہ ہے کہ انا کو توڑے بغیر محبت کی جبلت کے تابع کر دیا جائے۔ جو میاں بیوی علیحدگی کے بعد اذیت محسوس کریں تو ان کا اصل...


  • ازدواجی زندگی اور سمجھنے کی چند باتیں

    غیر شادی شدہ طلبہ اکثر اس بات کا تذکرہ کرتے ہیں کہ جب وہ اپنے دوستوں یا سہیلیوں یا رشتہ داروں میں سے کسی شادی شدہ کی لائف کو دیکھتے ہیں تو وہ شادی کے بارے اتنے منفی ہو جاتے ہیں کہ انہیں لگتا ہے کہ شادی شاید مسائل کا انبار ہی ہے لہذا اس سے دور ہی رہو۔ تو ایسے غیر شادی شدہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے کچھ باتیں پیش خدمت ہیں کہ جن کے مطالعہ سے شادی شدہ زندگی کے بارے ان کی منفیت ختم نہ سہی لیکن کم ضرور ہو جائے گی؛- پہلی بات تو یہ...


  • نظر بد کا علاج

    اصل میں چیزیں تین ہیں؛ نظر، آسیب اور جادو۔ تینوں کی علامات اور کیفیات بھی فرق ہوتی ہیں اور طریقہ علاج بھی۔ نظر لگ جانے کی وجہ حسد ہوتی ہے۔ حسد کہتے ہیں کہ ایک شخص آپ پر اللہ کی طرف سے کی گئی کسی نعمت پر جَلن محسوس کرے اور اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہو کہ آپ سے یہ نعمت چھن جائے اور اس کے پاس چلی جائے۔ مذہبی طبقہ ہوں یا غیر مذہبی، حسد ہماری سوسائٹی میں بہت عام ہے بلکہ بعض محققین صوفیاء کا کہنا یہ ہے کہ سالک یعنی اللہ کے رستے پر...