اس سال بھی، مسجد الرحمن ٹاون شپ لاہور میں، رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح کے ساتھ خلاصہ قرآن مجید کا پروگرام اور دن میں ریاض الصالحین کا کورس کروایا جائے گا، ان شاء اللہ۔
رات کا پروگرام آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک، ساڑھے تین گھنٹے کا ہو گا، کہ جس میں ڈیڑھ گھنٹے میں نماز اور تراویح ہو گی جبکہ دو گھنٹے خلاصہ قرآن مجید کے دو سیشن ہوں گے۔ درمیان میں پندرہ منٹس چائے کا وقفہ بھی ہو گا۔
اس پروگرام کی ریکارڈنگ بھی ہو گی جو بعد ازاں ہمارے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہو گی جبکہ اسے لائیو بھی سنا جا سکتا ہے۔ مسجد کے پروگرام میں خواتین اور بچوں کی شرکت کا بھی انتظام ہے۔
نوٹ: دن کا ریاض الصاحین کا پروگرام صرف بچوں اور خواتین کے لیے ہے۔ اور یہ صرف فزیکل ہو گا، آن لائن نہیں ہو گا۔
بہت سے دوست احباب اس حوالے سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا مساجد کو بند کر دینا چاہیے تو میری ذاتی رائے یہی ہے کہ اس وقت بیماری کی صورت حال ایسی نہیں ہے کہ آپ مساجد کو بند کر دیں۔ باقی مساجد میں آذان ہو اور جس کا دل مطمئن ہے، وہ مسجد میں جا کر نماز پڑھ لے کہ بہت سے اہل علم کا فتوی موجود ہے۔ اور جس کا دل مطمئن نہیں ہے، وہ گھر پر جماعت کروا لے کہ بعض اہل علم کا یہ بھی فتوی موجود ہے۔ تو جو مسجد میں نماز کے لیے...