ریسرچ اسکالر فاؤنڈیشن کے تحت، بروز 16-19 مئی 2020، ایم فل اور پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ کے طلبہ کے لیے، ایک چار روزہ 'آن لائن اصول تحقیق کورس' کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں مختلف محققین کو طلبہ کی رہنمائی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ راقم الحروف نے بھی اس میں 'مقالہ کیسے لکھیں؟' کے موضوع پر گفتگو کی اور طلبہ سے موضوع کے انتخاب (topic selection)، خطۃ البحث کی تیاری (formatting a synopsis)، مواد کی فراہمی (data collection) اور مقالہ لکھنے (writing a thesis) کے حوالے سے مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے کچھ عملی ٹپس شیئر کیں۔ طلبہ کے لیے اس آن لائن زوم کلاس کو ریکارڈ کر لیا گیا تھا جو کہ پیش خدمت ہے۔ ادارہ ہذا اس موضوع پر مزید ورکشاپس کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔ جو طلبہ شریک ہونا چاہیں، وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 03423888337