Page not found :(
The requested page could not be found.
اس سال بھی، مسجد الرحمن ٹاون شپ لاہور میں، رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح کے ساتھ خلاصہ قرآن مجید کا پروگرام اور دن میں ریاض الصالحین کا کورس کروایا جائے گا، ان شاء اللہ۔
رات کا پروگرام آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک، ساڑھے تین گھنٹے کا ہو گا، کہ جس میں ڈیڑھ گھنٹے میں نماز اور تراویح ہو گی جبکہ دو گھنٹے خلاصہ قرآن مجید کے دو سیشن ہوں گے۔ درمیان میں پندرہ منٹس چائے کا وقفہ بھی ہو گا۔
اس پروگرام کی ریکارڈنگ بھی ہو گی جو بعد ازاں ہمارے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہو گی جبکہ اسے لائیو بھی سنا جا سکتا ہے۔ مسجد کے پروگرام میں خواتین اور بچوں کی شرکت کا بھی انتظام ہے۔
نوٹ: دن کا ریاض الصاحین کا پروگرام صرف بچوں اور خواتین کے لیے ہے۔ اور یہ صرف فزیکل ہو گا، آن لائن نہیں ہو گا۔