شارٹ کلپس

کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حرام اشیاء استعمال کرتے تھے؟

ویوز

کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حرام اشیاء استعمال کرتے تھے؟ انجینیئر محمد علی مرزا نے اپنے کتابچے 'واقعہ کربلا کا حقیقی پس منظر' میں سنن ابی داود کی ایک روایت کے ذریعے یہ یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ جیسے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ یقینا حرام اشیاء سونے، ریشم اور درندوں کی کھالوں کا استعمال کرتے تھے لیکن اس روایت کی تحقیق میں اختلاف ہے کہ بعض صحیح کہتے ہیں اور بعض ضعیف کہتے ہیں۔ مرزا نے اپنے کتابچے میں جو ڈنڈی ماری ہے کہ ہر محقق، علامہ البانی ہوں یا شیخ شعیب ارنووط، ان کی وہ تحقیق پکڑ لی جو اس کی خواہش کو پورا کرتی تھی۔ اور جو تحقیق اس کے مقصد کے خلاف جاتی تھی، وہ اس نے عوام الناس سے چھپا لی۔ اور جو طعنہ وہ علماء کو دیتا تھا کہ وہ علم کو چھپاتے ہیں، وہی اس پر سچ صادق آ گیا۔ مزید وضاحت کے لیے آٹھ منٹس کا کلپ دیکھیں۔




پلے لسٹ