شارٹ کلپس

عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا؛ اس مضمون کی متنوع روایات کا جائزہ، حصہ سوم

ویوز

عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا؛ اس مضمون کی متنوع روایات کا جائزہ: عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا، اس حوالے سے جو مرفوع روایات ہیں، وہ محل نظر ہیں، لہذا یہ جملہ بطور موقوف حدیث کے ثابت ہے جبکہ مرفوع حدیث کے طور اسے ثابت کرنا مشکل ہے۔ تو یہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی اپنی اجتہادی رائے تھی کہ ان کا مخالف گروہ ایک باغی گروہ ہے لیکن ان کی یہ اجتہادی رائے فتنے کے دور میں مرفوع حدیث کے طور نقل ہونے لگی کہ جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ جیسے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے، واللہ اعلم۔ باقی یہ بات درست ہے کہ اہل علم کی ایک جماعت نے اس جملے کو مرفوع حدیث کے طور ثابت مانا ہے تو اس صورت میں باغی کا مطلب وہ گروہ ہے جو اپنے حق سے زیادہ کا مطالبہ کرتا ہو۔ مزید تفصیل کے لیے بارہ منٹس کا کلپ دیکھیں۔




پلے لسٹ