شارٹ کلپس

کیا امیر معاویہ کے کہنے پر حضرت علی کو منبروں پر گالی دی جاتی تھی؟ حصہ دوم

ویوز

کیا امیر معاویہ کے کہنے پر حضرت علی کو منبروں پر گالی دی جاتی تھی؟ رضی اللہ عنہما حصہ دوم؛ ہم نے ایک ویڈیو کلپ میں مرزا صاحب کے اس دعوے کا جواب دیا تھا کہ مرزا صاحب کا یہ دعوی کہ معاذ اللہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ریاستی سطح پر کوئی آڈر جاری کیا تھا کہ جس کے تحت حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منبروں پر گالیاں دی جاتی تھیں، بالکل غلط اور بہتان ہے۔ اُس کلپ میں ہم نے صحیح مسلم کی بعض روایات کا جائزہ لیا تھا۔ اب اس سلسلے کی دوسری قسط پیش خدمت ہے کہ جس میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف منسوب ایک اور ایسی روایت کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے جسے اس دعوی کی دلیل کے طور بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے تقریبا آٹھ منٹس کا کلپ دیکھیں۔




پلے لسٹ